جنون خیز

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - دیوانگی پیدا کرنے والا، دیوانہ کر دینے والا، دھن یا شوق بڑھانے والا۔  خوں ریز کم امیز و دل آویز و جنون خیز ہنستا ہوا مہتاب دمکتا ہوا تارا      ( ١٩٣٣ء، سیف وسیلو، ١٧٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جنون' کے ساتھ فارسی مصدر 'خیز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب 'جنون خیز' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٨٨ء میں "صنم خانۂ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔